٭ احسان اللہ احسان پاکستان کی اس جیل سے فرار ہوگیا ہے اس کے جاری کردہ آڈیو کلپ کے مطابق وہ 11 جنوری کو فرار ہوا۔ احسان وہی دہشت گرد ہے جس نے ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرایا اور پشاور آرمی اسکول کو بھی مہلک حملہ کا نشانہ بنایا جس میں 149 افراد ہلاک ہوئے۔ احسان کا دعویٰ ہیکہ پاکستانی فورسیس 2017ء میں اس کی خودسپردگی کے دوران اس سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے۔ اس لئے وہ جیل سے بھاگ نکلا۔