ملالہ کی اقوام متحدہ سے عالمی جنگ بندی کی اپیل

   

لندن ۔13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے عالمی جنگ بندی کی اپیل کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ملالہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے انسانیت سوز دہشت گردی کے حملوں کی خبروں نے انہیں شدید خوفزدہ کردیا ہے۔ملالہ نے لکھا کہ وہ کابل اور ننگر ہار میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہیں جن میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے عالمگیر وبا کی صورتحال میں عالمی جنگ بندی کی اپیل کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں اسپتال اور نماز جنازہ کے دوران ہونیوالے ہولناک حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 40افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔