٭ اقوام متحدہ کی ’’ڈکیڈ ان ریویو‘‘ رپورٹ میں نوبل انعام یافتہ پاکستان کی تعلیمی حقوق کیلئے کام کرنے والی کارکن ملالہ یوسف زئی کا نام 2012ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور کمسن بتایا گیا ہے۔ ملالہ نے کئی اعلیٰ و باوقار ایوارڈس حاصل کئے ہیں جن میں 2014ء کا نوبل امن انعام بھی شامل ہے۔ 2017ء میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کے ساتھ وہ امن کیلئے اقوام متحدہ کی میسنجر بنائی گئی۔