ملالہ یوسف زئی کا آن لائن بک ریڈر کمپنی کیساتھ معاہدہ

   

لندن۔ رواں سال گریجوئیشن کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما اور تعلیمی کارکن ملالہ یوسف زئی نے آن لائن بک ریڈر کمپنی کے ساتھ ’بک کلب‘ کا معاہدہ کرلیا۔ملالہ یوسف زئی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کی آن لائن بک ریڈر کمپنی (لٹراٹی) سے ’بک کلب‘ کا معاہدہ کیا ہے۔لٹراٹی نامی بک ریڈر منفرد کمپنی کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر مذکورہ کمپنی صرف 12 سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے تجویز کردہ کتابیں فراہم کرتی تھی۔تاہم اب مذکورہ کمپنی بالغ افراد کو بھی کتابیں تجویز کرتی ہے۔لٹراٹی نامی منفرد بک ریڈر کمپنی کی تجویز کردہ کتابیں جاننے اور پڑھنے کے لیے اس کی سبسکرپشن کرنا لازمی ہے، جس کی باقائدہ ماہانہ فیس ہوتی ہے۔