جوہانسبرگ: نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دسمبر میں 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی جس سے وہ اس باوقار فورم پر خطاب کرنے والی اب تک کی کم عمر ترین شخصیت بن جائیں گی۔نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جسے منڈیلا نے 1999 میں سب کے لیے آزادی اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا تھا۔ سالانہ لیکچر کے سابقہ مقررین میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس، مائیکروسافٹ کے بانی اور عطیہ دہندہ بل گیٹس، آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو اور اقوامِ متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان سمیت دیگر شامل ہیں۔فاؤنڈیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ ’’نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 5 دسمبر 2023 کو جوہانسبرگ میں 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی‘‘۔نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کے قائم مقام سی ای ورن ہیرس نے کہا، “ملالہ اس قسم کی قیادت کو مجسم کرتی ہیں جس کی ہمیں یقین ہے کہ دنیا کو معاشرے کی تمام سطحوں پر ضرورت ہے۔ موجودہ عالمی چیلنجوں کے پیشِ نظر جو نہایت مشکل لگ سکتے ہیں، وہ ایک منصفانہ اور مساوی مستقبل کے لیے امید کی ایک متاثرکن علامت کے طور پر کھڑی ہیں۔”