اقلیتی قائد محمد مجاہد کی کمشنر بلدیہ کو یادداشت
کورٹلہ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد مجاہد ریاستی سکریٹری سماج وادی پارٹی و ورکنگ پریسیڈنٹ یونائیٹیڈ مسلم مائناریٹی رائٹس آرگنائزیشن نے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر صدر کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن ترملا گنگادھر بھی موجود تھے۔ محمد مجاہد نے کہاکہ کورٹلہ کے عوام سے بات چیت کرنے پر پتہ چلا کہ چند مٹھائی ، فوڈ فروخت کرنے والے، ٹفن سنٹرس میں ایک مرتبہ پکوان کئے گئے تیل کو تین چار دن تک دوبارہ استعمال کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ اس طرح ایک مرتبہ پکوان کے لئے استعمال کئے گئے تیل کے بار بار استعمال سے عوام کی صحت کو شدید نقصان ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے کئی طرح کے صحت کے مسائل سے عوام دوچار ہورہے ہیں۔ انھوں نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں سے فوری تلاشی کرتے ہوئے عوام کی صحت کا تحفظ کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر ٹائیگر نواب بانی تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن نے کہاکہ کورٹلہ ٹاؤن میں بعض چائے کی ہوٹلوں میں گلاس صحیح طور پر صاف نہیں کئے جارہے ہیں اور اس طرح کورٹلہ ٹاؤن میں ملاوٹی دودھ کی تیاری میں ہونے والے اضافہ پر انھوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ اس مسئلہ پر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں سے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مناسب کارروائی کا تیقن دیا۔