٭ غازی آباد کے ایک دودھ فروش کو سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو منسوبہ الزامات سے بری کردیا جس کیخلاف 1979 میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے چھ ماہ کی سزائے قید اور 1000 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور یہ شخص گذشتہ 40 سال سے ضمانت پر رہا تھا۔ عدالت نے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ آیا دودھ کا نمونہ درکار تجزیہ کیلئے بھیجا گیا تھا یا نہیں اور کہاکہ ایک آزاد گواہ بعد میں منحرف ہوگیا تھا۔
