حیدرآباد : /10 جولائی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ملاوٹی سیندھی معاملہ میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔ ہاسپٹل میں زیرعلاج متاثرہ افراد کی موت سے تشویش پیداہوگئی اور اس معاملہ میں سیاست بھی گرما گئی ہے ۔ متاثرین سے انصاف و معاوضہ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ریاست میں موجود سیندھی کمپاؤنڈ میں 90 فیصد سے زیادہ کمپاؤنڈز میں ملاوٹی سیندھی ہوتی ہے ۔ گزشتہ روز کوکٹ پلی کے کمپاؤنڈ کی سیندھی استعمال کرنے کے بعد تقریباً 32 افراد شدید متاثر ہوگئے تھے ۔ جن کا مختلف دواخانوں میں علاج جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق 6 اموات ہوچکی ہے جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ع