حیدرآباد : پہاڑی شریف کے علاقہ میں ملاوٹی سیندھی کے استعمال سے ایک شخص فوت اور دیگر 4 شدید متاثر ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس جو پیشہ سے مزدور جل پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص سیندھی نوش کرنے کیلئے سیندھی خانہ گیا اور سیندھی استعمال کیاجس کے بعد اس کی صحت اچانک بگڑ گئی جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیندھی کے استعمال سے مزید 4 افراد شدید متاثر ہوگئے جن کا علاج جاری ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔