ملاوٹی ناریل پاؤڈر کی بھاری مقدار ضبط ‘فوڈ سیفٹی عہدیداروں اور ایس او ٹی کی مشترکہ کارروائی

   

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) فوڈ سیفٹی عہدیداروں اور اسپیشل آپریشن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ ناریل پاؤڈر کی بھاری مقدار کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی حکام نے ایس او ٹی حیدرآباد کے ساتھ مل کر اچانک بیگم بازار میں موجود آکاش ٹریڈنگ کمپنی میں دھاوا کیا جہاں ناریل کے پاؤڈر کو ملاوٹ شدہ مصنوعات کے ساتھ ملاکر پاؤڈر کو دوبارہ پیاک کیا جارہا تھا۔ 60,050 کیلو ناریل پاؤڈر کو ضبط کرلیا گیا اس کی جملہ مالیت 92.47 لاکھ روپے بتائی گئی۔ ایف ایس ایس ایکٹ 2006 کے تحت خلاف ورزی کرنے پر آکاش ٹریڈنگ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ناریل پاؤڈر کو دوبارہ پیاک کرکے دکانداروں کو فروخت کیا جارہا تھا جو انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ ش