حیدرآباد۔/23 فروری، ( سیاست نیوز) ملاوٹی چائے کی پتی کو برانڈیڈ نام سے فروخت کرنے والے ایک دھوکہ باز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے 42 سالہ جتیندر ساکن اپل کو گرفتار کرلیا جو نقلی چائے کی پتی میں ملاوٹ کرتے ہوئے مارکٹ کے معروف برانڈس تھری روزس، تلسی اور ریڈ لیبل کے نام سے فروخت کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے ملا پور علاقہ میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے ملاوٹی پتی کو برانڈیڈ نام سے پیاکنگ کرتے ہوئے فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے گودام سے پیاکنگ مشین اور تقریباً 6 تا7 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا اور گرفتار شخص کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ ناچارم پولیس کے حوالے کردیا۔ ع