نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کے تازہ سروے میں انکشاف ، ملک کے 19 شہروں میں سروے
حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآبادی بریانی برانڈ کو ملاوٹ شدہ کھانے سے نقصان پہونچا ہے ۔ حال ہی میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے سروے میں اس کا انکشاف ہوا ہے جو شہر حیدرآباد میں فوڈ سیفٹی کو لے کر تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ نیشنل کرائم بیورو ( این سی آر بی ) نے ملک کے 19 اہم شہروں میں ایک سروے کرایا ہے ۔ جس میں ملاوٹ شدہ کھانوں میں سرفہرست حیدرآباد رہا ہے ۔ گذشتہ دو ماہ میں شہر حیدرآباد ایک ایسی ریاست کا دارالحکومت ہونے کے لیے بدنام ہے جہاں 84 فیصد فوڈ پوائزننگ کیسیس درج ہوئے ہیں ۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 62 فیصد ہوٹلس نے صارفین کو میعاد ختم ہونے والے غذائی اشیاء پیش کیا ہے ۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے کرائے گئے سروے میں اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ بریانی کے نمونوں میں خطرناک رنگ استعمال کئے گئے ہیں ۔۔ 2