دارالسلام : افریقی ملک ملاوی میں پولیو ٹائپ ون کا ایک کیس تشخیص کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں براعظم افریقہ میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔ اسی تناظر میں ملاوی میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون وبائی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق لیبارٹری تجزیوں سے واضح ہوتا ہے کہ پولیو کی اس قسم کا تعلق پاکستانی صوبہ سندھ میں پھیلے پولیو وائرس سے ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پولیو کی وبا اب بھی پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آنے والے اس وائرس کے باوجود فی الحال براعظم افریقہ سے پولیو فری سرٹیفیکیشن واپس نہیں لی جا رہی ہے۔