ملاپورم: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو‘ یاترا اس ضلع کے پلمنتھول جنکشن سے منگل کو 20ویں دن شروع ہوئی۔ یاترا میں مسٹر گاندھی کے ساتھ سینکڑوں لوگ اور پارٹی کارکنان چل رہے ہیں۔ کیرالا مرحلہ کی یہ یاترا ایم ایس ٹی ایم آرٹس اینڈ سائنس کالج میں صبح 11 بجے رکے گی اور شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے ملاپورم کے پانڈکڈ سنٹرل جنکشن پہنچے گی۔ اس سے پہلے پیر کی شام کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راہول نے کہا کہ ہم ایسے ہندوستان کو قبول نہیں کریں گے جہاں گریجویٹس کو ملازمت نہیں مل سکتی ہیں۔ جہاں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان کے کنبے ڈوب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ہندوستان، جہاں بڑے سے بڑا تاجر اپنا جتنا قرض چاہے معاف کرا سکتے ہیں، لیکن ہمارے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو ڈیفالٹر کہہ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ریاست میں 19 دنوں میں، یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہونے سے پہلے 450 کلومیٹر سے زیادہ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔بھارت جوڑو یاترا پانچ مہینے کی ہے ، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3,500 کلومیٹر سے زیادہ لمبی یاترا ہے ۔