ملاپورم ۔12 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی جو چینی صدر ژی جن پنگ کے ساتھ غیررسمی چوٹی کانفرنس کے لئے یہاں آ:ے ہوئے تھے انھوں نے ہفتہ کے دن صبح کی چہل قدمی کے دوران ساحل سمندر پر پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ، پانی کی خالی بوتلیں اور دیگر اشیاء کو چُنتے ہوئے دیکھا گیا ۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر ایک 3 منٹ کا ویڈیو جاری کیا جس میں کچرا اُٹھاتے ہوئے اور لوگوں کو زور دیکر یہ بات کہتے ہوئے سنا گیا کہ عوامی مقام کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ ایک اور ٹوئٹ میں مودی نے کہاکہ انھوں نے ملاپورم میں خوبصورت ساحل پر چہل قدمی اور ورزش کی۔ رواں سال یوم آزادی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے انھوں نے ملک کو پلاسٹک اشیاء سے پاک کرنے کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔