حیدرآباد : /23 اپریل (سیاست نیوز) ناچارم کے صنعتی علاقہ ملاپور میں اتوار کی شام کیمیکل کمپنی میں آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمپنی میں آگ لگنے کے باوجود بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا چونکہ اتوار کو چھٹی ہونے کے نتیجہ میں وہاں پر مزدور موجود نہیں تھے ۔ اتوار کی صبح ناچارم کے مقامی عوام نے کیمیکل فیکٹری سے دھواں نکلتا ہوا دیکھ کر پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک ٹیم فائر بریگیڈر کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا ۔ کیمیکل فیکٹری میں موجود پلاسٹک کنٹینرس میں آگ لگنے کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔