ملایشیاء کے شاہ محمد اپنی میعاد سے قبل ہی مستعفی

,

   

کوالالمپور ۔ /6 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) ملایشیاء کے شاہ محمد نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ شاہی محل کے عہدیداروں نے کئی ہفتوں سے جاری ان قیاس آرائیوں کو کرتے ہوئے کہ انہوں نے رخصت لی ہے کہا کہ شاہ محمد نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے ۔ روس کی سابق ملائکہ حسن کے ساتھ ان کی شادی کی افواہوں کے درمیان استعفیٰ کا اعلان کیا گیا ۔ سلطان محمد پنجم کا فیصلہ مسلم اکثریتی ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے ۔ 1957 ء میں برطانیہ سے آزادی کے بعد وہ اپنی میعاد سے قبل ہی مستعفی ہوگئے ہیں ۔ شاہی محل نے 49 سالہ شاہ محمد کے استعفیٰ کیلئے کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن شاہ کے اقتدار کے بارے میں سوال اٹھائے جارہے تھے جن کی ڈسمبر 2016 ء میں تاج پوشی کی گئی تھی اور وہ اس سال نومبر سے علاج کے بہانے ملک سے باہر تھے ۔ آن لائن رپورٹس گشت کررہی ہے کہ انہوں نے روس میں سابق مس ماسکو سے شادی کرلی ہے ۔