ملا برادر کا پاسپورٹ طالبان کو پاکستانی تائید و حمایت کا ثبوت

   

نئی دہلی : طالبان کے نامزد نائب وزیراعظم ملا عبد الغنی برادر کا لائف ٹائم پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ فرضی نام کے ساتھ منظرعام پر آنا ثبوت ہے کہ پاکستانی آئی ایس آئی دراصل سنی پشتون فورسیس کی جانب سے کابل پر کنٹرول حاصل کرلینے کے پس پردہ کارفرما اصل قوت ہے۔ پاکستان نے ملا برادر کا قومی شناختی کارڈ محمد عارف آغا ولد سید ایم نذیر آغا کے نام پر جاری کیا تھا۔ یہ لائف ٹائم شناختی کارڈ 10 جولائی 2014ء کو جاری کیا گیا تھا۔ اس پر ملا برادر کی پیدائش کا سال 1963 درج ہے۔ قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرار جنرل آف پاکستان کی باقاعدہ دستخط ہے۔