عمر کے آخری دور میں کسی بھی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کی تردید
حیدرآباد۔ 9 اگست (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ملا ریڈی نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست سے سبکدوش ہونے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ اب ان کی عمر 73 سال ہے۔ وہ آئندہ انتخابات میں شاید حصہ نہیں لیں گے، اپنے کالجس اور تعلیمی اداروں کے ذریعہ عوامی خدمات کو جاری رکھیں گے۔ بی آر ایس سے مستعفی ہونے اور بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال کو ملا ریڈی نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم پی، وزیر اور ایم ایل اے رہ چکے ہیں مزید انہیں کوئی خواہش ہے اور نہ ہی وہ اس عمر میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ راکھی تہوار کے موقع پر ملا ریڈی نے اپنے آفس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بی جے پی، تلگودیشم، وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے افواہیں ہیں جس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی وہ پارٹی تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ بی آر ایس میں خوش ہیں، سابق چیف منسٹر کے سی آر نے ہر معاملہ میں ان کی بھرپور تائید و حمایت کی ہے لہذا وہ کے سی آر کا ساتھ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ اقتدار ہمیشہ کسی کے ساتھ نہیں رہتا۔ 10 سال تک اقتدار پر رہنے کے بعد عوام نے بی آر ایس کو 5 سال تک آرام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ بی آر ایس دوبارہ ریاست میں برسر اقتدار آئے گی اور کے سی آر چیف منسٹر بنیں گے۔ 2