ملا عبدالغنی برادر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

   

کابل : افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔یہ بات طالبان حکومت کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہیکہ ملاقات میں چین اور افغانستان کے درمیان اقتصادی و سیاسی تعلقات پر گفتگو بھی کی گئی۔