ملبورن میدان پابندی سے بچ گیا

   

ملبورن ۔2جنوری (سیاست ڈاٹ کام )حال ہی میں ختم ہوئے آسٹریلیا بمقابلہ ہندوستان باکسنگ ڈے ٹسٹ میں آئی سی سی نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹ کو اوسط درجہ دیتے ہوئے ایم سی جی اور اس کے گراؤنڈ عملہ پر سے دباؤ ختم کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اس میدان کی وکٹ پر ’’ناقص‘‘ کا لیبل لگا دیا گیا تھا جب ایشز سیریز کا آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ ٹسٹ ڈراہوا تھا۔ اوسط درجہ ملنے کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ ایم سی جی کو کسی ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس پر کوئی میدان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے پابندی کا شکار ہو سکتا ہے۔

آفریدی میری واپسی میں رکاوٹ : سلمان بٹ
کراچی۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سال کی پابندی ختم کرچکے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں میری واپسی میں رکاوٹ شاہد آفریدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے این سی اے نے اس وقت کے کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ گرانڈفلاور نے طلب کرتے ہوئے میری فٹنس دیکھی تھی لیکن اس وقت کے کپتان آفریدی نے میری راہ ہموار نہیں کی۔