ملبورن۔ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں پولیس نے آج بڑی تعداد میں احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا جو لاک ڈاؤن کے خلاف پرتشدد احتجاج کررہے تھے۔ ملک میں کورونا پر قابو پانے کیلئے رات کے کرفیو کے بشمول کئی تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔آسٹریلیا میں کورونا سے تاحال مرنے والوں کی تعداد 748ہوگئی ہے جبکہ وکٹوریہ میں 11 افراد کی موت اور 76 نئے کیسیس ہوئے۔
