ملبورن : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے۔نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ نوجوان فاسٹ بولر سے متعلق مزید تفصیلات جاری کرے گا۔پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔
ورلڈ بیس بال رینکنگ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ
لاہور : ورلڈ بیس بال کی تازہ رینکنگ میں پاکستان بیس بال ٹیم نے کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے رینکنگ میں 11 درجے ترقی حاصل کر لی ہے۔ورلڈ بیس بال کی تازہ رینکنگ میں جاپان کا پہلا اور میکسیکو کا دوسرا نمبر ہے۔حال ہی میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں 5ویں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان بیس بال ٹیم نے رینکنگ میں سب سے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور 11 درجے ترقی حاصل کی ہے۔
پاکستان ٹیم 49 ویں سے 38 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا کہ یہ پاکستان بیس بال کی یہ کامیابی کا ثبوت ہے کہ اس نے سب سے زیادہ پوائنٹس لیے ہمیں انٹر نیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کی ضرورت ہے ہماری رینکنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں نہ بھیجنے کا ہمیں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، پاکستان ٹیم نئی ڈویلپنگ ٹیموں میں واحد ٹیم ہے جو اس تیزی سے اوپر جا رہی ہے