ملبہ سے نومولود بچی کو بچانے والے نے اسے گود لے لیا

   

دمشق : ملبہ تلے پیدا ہونے والی اور معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والی شامی بچی کو ملبہ سے نکالنے والے شامی شہری نے اسے گود لینے کا اعلان کردیا۔ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بچی کو زندہ نکالنے والے شامی نے بتایا کہ اس نے بچی کا نام عفرا رکھا ہے۔ عفرا میری والدہ کا نام تھا اب یہ بچی اسی نام سے ہمارے درمیان رہے گی۔معجزاتی طور پر شامی نومولود بچی کو اس کے رشتہ دار نے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا تھا۔ بچی کے والدین اور چار بہن بھائی زلزلہ میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔العربیہ اور الحادث کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بچی کو نکالنے والے اس کے رشتہ دار نے کہا کہ وہ اسے گود لے گا اور اپنے بچوں کیساتھ اس کی پرورش کرے گا۔ یہ بچی ابھی ہاسپٹل میں ہے اور صحت یاب ہو رہی ہے۔