ملت فنڈ سے مسلم میتوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 15؍ ستمبر ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو مشرف بہ اسلام احمد حسین ولد سرجہ نارائن شرما سابق پنڈت کا مراسلہ وصول ہوا‘ جس میں نفیسہ بیگم زوجہ شیخ مقبول عرف سراج عمر 35 سال کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔تفصیلات کے بموجب مرحومہ کو ان کے شوہر گاندھی ہسپتال میں علاج کے لئے شریک کرائے اور انتقال ہوجانے کے بعد احمد حسین جو اپنے علاج کے لئے دواخانہ آئے تھے ان سے کہا کہ میں گھٹکا لے کر آتا ہوں وہ روانہ ہوگئے ‘ احمد حسین نے نعش کو مردہ خانہ میں جمع کرا دیا ۔ دواخانہ کے ذمہ داروں کو میت لیجانے کے لئے مجبور کر رہے تھے وہ پولیس سے رجوع ہوئے پولیس نے ان کو کہا کہ یہ قدرتی موت ہے پولیس کچھ نہیں کرسکتی دونوں طرف سے مایوس ہو کر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست سے رجوع ہوئے تاکہ کوئی راستہ نکلے ۔ آپ کی ہدایت پر ادارہ سیاست کے خدمت گذار دواخانہ پہنچے ۔ اس کے علاوہ مزید 8 پولیس اسٹیشن کی درخواستیں تدفین کی غرض سے وصولی ہوئے‘ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہسپٹال سے حاصل کر کے زیر نگرانی محمد عبدالجلیل ‘ محمد جعفر‘ سمیع اللہ کے علاوہ سید عبدالمنان کی موجودگی میں تدفین عمل میںلائی گئی ۔ اس موقع پر محمد عبدالبشیر نائب صدر مسجد سرور کونین فتح شاہ نگر نے دعائے مغفرت کی ۔ بشری تبسم ‘ عالیہ بیگم صوفیہ خان اور محمد محسن نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کو اجر عظیم عطا فرمائے جن کے تعاون سے ادارہ سیاست زاہد علی خان کی سرپرستی میں جو خدمت انجام دے رہا ہے سارے ہندوستان میں اس کو عام فرمائے ۔ آمین ۔ نماز جنازہ سید حفیظ امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دواخانہ ہی میں پڑھائی۔