حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 11 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر 12 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مفتی عبدالعلیم عابد خطیب جامع مسجد افضل جمال گولکنڈہ نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی خلیفہ علامہ مدنی میاں اشرفی ، عثمان بن محمد الہاجری ، محمد عنایت خان ، محمد فرید ، سید زبیر ہاشمی موجود تھے ۔ اس موقع پر محمد نصیر الدین میزبان فنکشن پلازہ نے کہا کہ نماز جنازہ اور تدفین تک شریک ہوجانے پر اللہ پاک دو قیراط یعنی ایک اُحد پہاڑ وزن نیکیوں کا ثواب عطا فرماتے ہیں اور بغیر نماز جنازہ تدفین پر تمام لوگ گناہ گار ہوجاتے ہیں ۔ قابل مبارکباد ہے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے اور ادارہ سیاست جو زاہد علی خاں کی سرپرستی میں اس نیک میں شریک ہوئے ۔ محترمہ بشریٰ تبسم ، سید عبدالمنان ، سید صابر علی ، سید منیر الدین ، فہیم بابا نے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اللہ کار دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے اور زاہد علی خاں کی صحت اور حیات میں اضافہ فرمائے ۔ آمین