حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن رائے درگم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مزید 9 پولیس اسٹیشنوںسے تدفین کی غرض سے درخواستیں وصول ہوئی ۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل اور سمیع اللہ خان ، مسجد سنی پورہ کی سرپرستی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ دواخانہ عثمانیہ سے حاصل شدہ مسلم نعشوں کی نماز جنازہ مولانا محمد عبدالباری امام و خطیب مسجد دارالشفاء نے پڑھائی ۔ جبکہ سکندرآباد گاندھی ہسپتال سے حاصل شدہ نعشوں کی نماز جنازہ مولانا مفتی محمد شکیل احمد قاسمی خطیب مسجد اقبال الدولہ و ناظم مدرستہ الرشاد نے پڑھائی ۔ سید عبدالمنان نے کرنول میں ادارے سیاست کے طرف سے مسلم نعشوں کی تدفین کے آغاز پر ڈاکٹر محمد اسمعیل KM ہاسپٹل کرنول اور ان کے رفقاء کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہار مسرت کیا جبکہ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشری تبسم نے کہا کہ کرنول ہو کہ ادھونی حیدرآباد سے بہت دور ہیں ہم کو سارے ہی ہندوستان میں کیا ہو رہا ہے ۔ اس کی فکر ہونی چاہئے ۔