ملت فنڈ کی جانب سےمسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد : /4 جون (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن افضل گنج سب انسپکٹر محمد طاہر علی کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مزید 9 درخواستیں تدفین کی غرض سے ملیں جملہ 10 مسلم نعشوں کو عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ دواخانہ عثمانیہ سے حاصل شدہ نعشوں کی نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی جبکہ گاندھی ہاسپٹل سے حاصل شدہ نعشوں کی نماز جنازہ مولانا شکیل احمد سبیلی امام و خطیب جامع مسجد چمن افضل گنج نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں جناب عثمان الہاجری ، حمیدالدین سماجی کارکن جہاں نما ، سید زبیر ہاشمی و محمد اکرم عیدی بازار شریک تھے ۔ سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، محمد عبدالقدیر ، بشریٰ تبسم کے علاوہ فہیم سلطانہ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک دنیا و آخرت دونوں میں اجر عظیم عطا فرمائے ۔