ملت فنڈ کی جانب سےمسلم نعشوں کی تدفین

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /22 اگست (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن حسینی علم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 13 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں ۔ جملہ 14 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید عبدالحفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں سید معز الدین اشرفی خلیفہ حضرت علامہ مدنی میاں اشرفی ، خواجہ حمید الدین سماجی کارکن جہاں نما ، محمد اکرم حسین حسینی قادری عیدی بازار ، سید امیر الدین ، سید زبیر ہاشمی اور محمد حسین قادری عارف موجود تھے ۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون نے کہا کہ بلاشبہ موت جو اپنے پروردگار سے ملنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ جناب سید عبدالمنان نے ظہیر الدین علی خان صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ انتقال کے وقت وہ اپنے کپڑے درست کرتے ہوئے اپنے جسم کی بے پردگی کی حفاظت کی ، ہزاروں مسلمانوں نے اس منظر کو دیکھا ۔ محمد عبدالجلیل نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ ان مرحومین کو قبرستان میں جگہ دینے پر متولی قبرستان کو دنیا اور آخرت دونوں میں نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین ۔