حیدرآباد ۔ 26۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر سیاست کو الوال ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں زیر پرورش سید عمران عمر 45 سال ، پولیس بنجارہ ہلز کے ذریعہ 6 ماہ پہلے سکنڈحانس ہوم الوال میں شریک تھے جن کا طبعیت کی خرابی کی وجہ انتقال ہوگیا ۔ ہوم کے عہدہ دار جناب محمد عبدالرحمن نے کہا کہ مرحوم اکثر اپنے ورثاء کو یاد کرتے تھے ۔ محترمہ صوفیہ خان ، جناب محمد محسن خاں سکندرآباد نے کہا کہ اولاد کا ماں باپ کو اس طرح چھوڑ دینا انتہائی افسوسناک ہے ۔ جناب محمد نصیرالدین( میزبان فنکشن پلازہ بورابنڈہ) نے کہا کہ موت ایک بہترین نعمت ہے اور ان کے آخری سفر میں تعاون کرنے والے اجر عظیم کے مستحق ہیں ۔ بشری نسیم صاحبہ نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ کتنا اچھا ہوتا مرحوم کی تدفین اولاد کرتی ۔ اللہ پاک ہم کو نیک توفیق عطا فرمائیں آمین ۔ نماز جنازہ سید زاہد حسین شاہ قادری نے پڑھائی ۔ جناب سید یونس معتمد قبرستان کوکٹ پلی فیس IV نے تدفین میں تعاون کرنے پر ادارہ سیاست سے اظہار تشکر کیا ۔