ملت فنڈ کی جانب سے مرحومہ مہر النساء کی تدفین

   

حیدرآباد 10 جولائی : ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو سکنڈ چانس ہوم الوال کا مراسلہ
Jesper Paul
کے ذریعے ملا جس میں مہر النساء جو ہوم میں پولیس شاہ علی بنڈہ کے ذریعے زیر پرورش تھی انتقال پر تدفین کی درخواست کی گئی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر نعش حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں جناب محمد جعفر نے پڑھائی جب کہ سید عبدالمنان اور محمد عبدالجلیل نے تدفین میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی خاتون بشریٰ تبسم نے حدیث شریف کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا میت کو غسال غسل دیتے وقت کوئی عیب دیکھے اور اس کو بیان نہ کرنے پر اللہ پاک چالیس گناہ کبیرہ معاف فرمادیتے ہیں ۔ محترمہ نے ملت فنڈ کے معاونین کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے ۔ آمین ۔