حیدرآباد 14 ۔ نومبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو فاطمہ اولڈ ایج ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون سردار بی زوجہ چاند میاں عمر 60 سال کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ، واقعات کے بموجب مشیر آباد میں یہ خاتون رہتی تھی جن کا کوئی قریبی جاننے والا نہ تھا اور ان کی نگرانی سجاتا رانی ، سنیتا رانی ، ار ون کمار اور کرشنیا کیا کرتے تھے اور آخر میں انہوں نے ان کو فاطمہ اولڈ ایج ہوم چندرائن گٹہ میں شریک کرادیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا اور جب اس کی اطلاع ان کو دی گئی تو وہ اسلامی طریقے پر تدفین کی درخواست کی ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر ادارہ کے خادمین اولڈ ایج ہوم پہنچ کر نعش حاصل کرلی اور نماز جنازہ مسجد سونا بی عبداللہ سکندرآباد میں مولانا حافظ و قاری احمد عبدالہ ذکریا نے بعد نماز عصر پڑھائی اور ان کی تدفین جناب سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، محمد محسن خان ، محمد جعفر کی موجودگی میں قبرستان میں عمل میں لائی گئی ۔ سجاتا رانی سنیتا رانی ، ارون کمار ، کرشنیا موجود تھے ۔ محمد عبدالبشیر نائب صدر مسجد سرور کونینؐ ، محمد محسن خان ، محمد صادق ، صوفیہ خان اور عالیہ بیگم نے مر حومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔