ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد: جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو راجندر نگر پولیس اسٹیشن آر آر ڈسٹرکٹ سے 3 مراسلے تدفین کی غرص سے موصول ہوئے، اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹشینوں سے 10 مزید مراسلے تدفین کی غرض سے وصول ہوئے ۔ جملہ 13 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، محمد جعفر اور سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ کی سرپرستی میں تدفین عمل میں لائی گئی جب کہ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے کہا بلا شبہ جن مسلم نعشوں کی ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی میں جو تدفین انجام دی گئی ، ان پر دو آنسو بہانے والے بھی نظر نہیں آتے اور ورثاء جو ان مرحومین کی تلاش میں ہے ، وہ بھی کہاں کہاں ان کو تلاش کر رہے ہیں۔ اللہ پاک بہتر جانتے ہیں کہ محمد عبدالعزیز اور عرشیہ بیگم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں نعمبدل عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔ آمین۔