حیدرآباد۔ جنا ب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو پولیس اسٹیشن افضل گنج سے 4 مراسلے تدفین کی غرض سے وصول ہوئے، اس کے علاوہ مزید 6 درخواستیں بھی تدفین کی غرض سے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وصول ہوئیں جملہ 10 مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان تھر تھرے شاہ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی گئی جس کی نگرانی سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل ، محمد جعفر اور سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ نے کی۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں مولانا سید حفیظ امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی۔ محترمہ بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی۔ جناب محمود علی خدمت فارمیسی زہرہ بی درگاہ، محمد طاہر معتمد مسجد سرور کونین ؐ و ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس نے دعائے مغفرت کی۔