ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد10 اگست (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو مختلف پولیس اسٹیشنوں سے 10 درخواستیں تدفین کی غرض سے موصول ہوئیں، ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کر کے کوکٹ پلی قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا الحاج سید خواجہ معز الدین اشرفی ، خلیفہ حضرت علامہ مدنی میاں اشرف الجیلانی نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی جبکہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دعا کی ۔ ڈاکٹر محمد تقی الدین ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ مارچری OGH نے غسل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر سید عامر مسلم نعشوں کیلئے کفن مہیا کرکے نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ محترمہ بشریٰ تبسم نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی میت کیلئے کفن فراہم کرتا ہے ، آپؐ نے فرمایا اللہ پاک اس کو جنت میں موٹا اور باریک ریشم کا لباس عطا کریں گے۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے شیخ عبدالعزیز صدر مسجد محمدیہ و قبرستان کوکٹ پلی فیس IV اور اہلیان محلہ کا تدفین میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کو دنیا و آخرت دونوں اجرعظیم عطا فرمائے ۔