ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد : /25 جنوری (راست) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو اوپل پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 9 درخواستیں وصول ہوئی ۔ جملہ 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی خلیفہ علامہ مدنی میاں اشرفی الجیلانی نے پڑھائی جبکہ سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دعا فرمائی ۔ جناب محمد شجاعت حسین جو بالاپور سے نماز جنازہ میں شریک تھے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی ۔ محمد عبدالجلیل ،سید عبدالمنان ، محمد نصیر حسین نائب امام مسجد قادریہ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب نے صدر عیدگاہ کوکٹ پلی و صدر مسجد محمدیہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔