حیدرآباد ۔ 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کا مراسلہ ذوالفقار علی سے وصول ہوا اور مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مزید 11 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی درخواستیں وصول ہوئی ۔ جملہ 12نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا زعیم الدین حسامی معتمد سراج العلماء اکیڈیمی نے نماز جنازہ پڑھائی جبکہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد کشن باغ نے دعا فرمائی ۔ اس موقع پر جناب محمد عتیق الرحمن بندلہ گوڑہ نے کہا کہ خاندان میں کسی کا انتقال ہونے پر ہم سب روتے ہیں ۔ حضور اکرمؐ نے فرمایا بندہ جب خوف خدا سے روتا ہے اُس کے آنکھ کے آنسو سے پلک بھگنے نہیں پاتے اللہ پاک اُس کی بخشش فرمادیتے ہیں ۔ بہتر یہ ہیکہ ہم دعائے مغفرت کرے اس سے ہر دو کو فائدہ ہوگا ۔ آج کی نماز جنازہ میں جناب خواجہ حمید الدین سماجی کارکن جہاں نما ، شیخ نعیم ، سید زبیر ہاشمی ، محمد عنایت علی خان ، محمد آصف موجود تھے ۔ محمد انور حسین ، صبیحہ کوثرجو اس وقت عمرہ کیلئے گئے ہوئے ہیں ۔ اطلاع دی کہ ہم مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں میں نعم البدل عطا فرمائے ۔ سید عبدالمنان ، بشری تبسم نے ادارہ سیاست کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک ایڈیٹر سیاست زاہد علی خان صاحب کی صحت کے ساتھ حیات میں اضافہ فرمائے اور اس کام کو سارے ہندوستان میں اس طرح عام فرمائے کہ کوئی بھی لاش جو مسلم ہو جلنے نہ پائے ۔ ( آمین )