حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) جناب عامر علیخان نیوز ایڈیٹر سیاست کو محمد عمر اسٹیٹ سب انسپکٹر پولیس پی ایس گولکنڈہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 10 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی گئی جس کی نگرانی سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل محمد جعفر سمیع اسد خان مسجد سنی پورہ نے کی۔ اس موقع پر بشری تبسم نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اگر کوئی میت کے لیے صرف کفن فراہم کرتا ہے تو اللہ پاک اس کو جنت میں باریک اور موٹا ریشم کا لباس عطا کریں گے۔ محمد محسن خان اور صوفیا خان نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ ادارہ سیاست جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی سرپرستی میں جو خدمت انجام دے رہا ہے اللہ پاک اس کو قبول فرمائے اور سارے ہندوستان میں عام کردے تاکہ کوئی بھی مسلم نعش جلنے نہ پائے۔ آمین