ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پی ایس گولکنڈہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 40 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی جو نارسنگی روڈ سڑک پار کر رہے تھے ۔ کارحادثہ میں زخمی ہوگئے اور دواخانہ عثمانیہ میں دوران علاج انتقال کرگئے ۔ پولیس قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے نہ ملنے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب سے رجوع ہوئے تاکہ ان کی اسلامی طریقے پر تدفین ہوجائے ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 13 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ ان تمام نعشوں کو حاصل کرکے دواخانہ عثمانیہ ہی میں نماز جنازہ مولانا سید حفیظ امام و خطیب مسجد کشن باغ نے پڑھائی ۔ اس موقع پر بشری تبسم نے کہا کہ ملت فنڈس میں تعاون کرنے والے اور ادارے سیاست ترازو کے ایسے دو حصے ہیں جن کو کم یا زیادہ نہیں کہا جاسکتا ۔ اور ان کو ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی سرپرستی حاصل ہے ۔ نشاط فاطمہ ، افشاء تبسم ، معظم النساء بیگم ، محمد لئیق حیدر ، محمد عبدالنوید ، محمد مقصود شریف نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کے ورثاء جہاں بھی ہو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔