حیدرآباد۔/20 مئی، ( راست ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو دو ڈپنگل
PS
کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 6 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھر تھرے شاہ سکندرآباد میں سید عبدالمنان، سمیع اللہ خاں ، محمد جعفر ، محمد عبدالجلیل کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے کہا کہ 4700 مسلم نعشوں کی تدفین پر اطمینان ہوا، صوفیہ خاں نے کہا کہ اس نیک کام میں ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ان کوششوں سے بہت ساری مسلم نعشیں جلنے سے بچ گئیں اور اسلامی طریقے پر تدفین عمل میں لائی گئی ۔ ریٹائرڈ انسپکٹر پولیس فتح شاہ نگر جناب غلام مرتضیٰ اور محسن خان نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ جناب محمد اقبال عرف بابا خان نے دواخانہ عثمانیہ سے قبرستان تک ایمبولنس کابندوبست کیا۔