ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو الوال سیکنڈ چانس ہوم سے خواجہ بیگم جو زیر پرورش تھی کے انتقال پرتدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی 11درخواستیں ملیں جملہ 12 مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں زیر نگرانی سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، محمد معین، محمد اقبال عرف بابا بھائی کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر سید عمران مہدی پٹنم نے کہا کہ بلاشبہ موت برحق ہے اور کورونا سے ہی انتقال کوئی ضروری نہیں۔ ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر آج جن 12 میتوں کی تدفین انجام دی گئی ان میں کوئی کورونا کا مریض نہیں تھا۔ اللہ پاک اپنے بندوں کو جب چاہے بلا لیتے ہیں۔ بشریٰ تبسم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ ( آمین)