حیدرآباد : /29 اگست (راست) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن دونڈیگل میڑچل ڈسٹرکٹ سے مراسلہ وصول ہوا ۔ واقعات کے بموجب محمد عظمت عمر 45 سال
good samaretans
چرچ میں پولیس کے ذریعے شریک تھے اور مختصر سی علالت کے بعد ان کا انتقال ہوگیا ۔ ورثا کے نعش کو حاصل نہ کرنے پر ہوم کے ذمہ دار ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان سے رجوع ہوئے اور آپ ہی کی ہدایت پر بعد ادائی فرائض ان کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں انجام دی گئی ۔ اس موقع پر جناب سید عامر اور محمد حنیف نے دعائے مغفرت کی جبکہ بشری تبسم ، سید عبدالمنان نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اجر عظیم عطا فرمائے ۔ جناب زاہد علی خان ، شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV و صدر مسجد محمدیہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔