ملت فنڈ کے ذریعہ ضعیف مسلم خاتون کی نعش کی تدفین

   

حیدرآباد: جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو کومپلی چرچ ہوم سے مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ مرحومہ دوتیگل پولیس اسٹیشن کے ذریعہ چرچ ہوم میں شریک تھیں اور چند روز سے بیمار تھیں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی ہدایت پر نعش حاصل کی گئی اور سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل کی سرپرستی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں سید زاہد حسین نے ادا کی۔ اس موقع پر بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی۔ مرحومہ کی مغفرت کی دعا کے ساتھ انہوں نے ورثاء کیلئے بھی دعا کی کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں انہیں صبر عطاء فرمائے۔آمین۔سیاست ملت فنڈ کی جانب سے ہمیشہ لاوارث مسلم میتوں کی تدفین کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے مختلف پولیس اسٹیشنس و دیگر مقامات سے مراسلے وصول ہوتے ہیں۔