ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس مغل پورہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں نومولود کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس پر ستیش چندرا فاونڈیشن سے دو مراسلے وصول ہوئے جس میں مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مزید 10 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے وصول ہوئی جملہ 13 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا انعام الحق قادری نقشبندی خطیب و امام مسجد افضل گنج نے پڑھائی ۔ نماز سے قبل نومولود کا نام محمد اکرم رکھا گیا ۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشری تبسم نے کہا میرے شوہر سید عبدالمنان اکثر عمرہ کو جایا کرتے ہیں اس طرح میں بھی ان کے ساتھ ہوجاتی ہوں یہ اللہ پاک کا بڑا فضل و کرم ہے دوران طواف مرحومین کی مغفرت کے علاوہ ادارہ سیاست اور جناب زاہد علی خاں صاحب کے لیے دعا کرتے ہیں۔ اللہ پاک ان کو صحت کے ساتھ ساتھ عمر عطا فرمائے اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ۔۔