ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد /15 اپریل ( راست ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو چلکل گوڑہ پی ایس کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں سے 9 درخواستیں وصول ہوئی جملہ 10 مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی نے پڑھائی جبکہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دعاء کی ۔ تدفین کے موقع پر سید نذیر احمد ، سید منسور علی ، محمد افسر خان ، محمد نعیم الدین ، خواجہ حمیدالدین ، محمد شجاعت عطاری محمد اختر خان عرف حاجی شریک تھے اور کہا کہ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی سرپرستی میں جو خدمات انجام دی جارہی ہے اس کی مثال سارے ہندوستان میں نہیں ملتی ۔ سید امجد علی ، محمد عبدالعزیز جو اس وقت عمرہ کیلئے گئے ہیں کہا کہ اللہ پاک ان مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔ سید عبدالمنان بشری تبسم نے ورثاء کیلئے دعاء کی کہ وہ جہاں ہیں اللہ پاک صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین اور زاہد علی خان صاحب کو صحت کے ساتھ حیات فرمائے آمین ۔