ملت فنڈ کے ذریعہ 12 مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 9 جولائی ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس افضل گنج کا مراسلہ وصول ہوا ۔ جس میں 3 مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے 9 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوا جملہ 12 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی ۔ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل ڈاکٹر محمد تقی الدین کی نگرانی میں غسل کے فراض انجام دئے گئے ۔ جبکہ تدفین کی نگرانی سید عبدالمنان اور محمد عبدالجلیل نے کی جبکہ سنی پورہ مسجد کمیٹی کے ارکان نے تدفین میں مدد کی ۔ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے سکندرآباد کی خاتون صوفیہ خان نے دعاء کی کہ اللہ پاک ان کو اجر عظیم عطا فرمائیں اور مرحومین کی مغفرت فرمائیں ۔ آمین ۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد قاسمی مسجد چمن نے پڑھائی ۔