ملت فنڈ کے ذریعہ 12 مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔ 6 اکتوبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو راجندر نگر پولیس اسٹیشن کا مراسلہ موصول ہوا جس میں 4 ماہ کے مسلم بچے کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی ہدایت پر نعش حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ سید زاہد حسین شاہ قادری نے قبرستان ہی میں پڑھائی۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون صوفیہ خان نے کہا جو بچے ہمارے لئے روز حشر میں شفاعت کا ذریعہ بنیں گے ان کی نعشیں سڑکوں پر نظر آنے سے بے حد افسوس کا اظہار کیا۔ بچے کا نام اعجاز رکھا ہے۔ اس کے علاوہ مزید 11 بعشیں مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے موصول ہوئیں۔ جملہ 12 نعشوں کو حاصل کرکے تدفین کا اہتمام کیا گیا۔ بشری تبسم، سید عبدالمنان، محسن خان، محمد عبدالجلیل نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں میں ان کو نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین۔ تدفین میں حصہ لینے پر جناب زاہد علی خان صاحب صدر عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV ، شیخ عبدالعزیز، اہلیان محلہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ غسل کی نگرانی ڈاکٹر محمد تقی الدین ایچ او ڈی عثمانیہ جنرل ہاسپٹل نے کی۔