ملت فنڈ کے ذریعہ 14 مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد /13 ستمبر ( راست ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو راجندر نگر پی ایس کا مراسلہ وصول ہوا ۔جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد ، سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے 13 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ جملہ 14 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی نے پڑھائی ۔ جبکہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب مسجد محمدیہ نے دعاء کی ۔ اس موقع پر سید امجد علی فتح شاہ نگر کے ساکن جو اس وقت مکہ شریف بغرض عمرہ گئے ہیں ۔ دعاء کی کہ اللہ پاک ان مرحومین کی مغرفت فرمائے ۔ مصری گنج کے محمد حسین قادری عرف عارف بھائی نے کہا کہ بلاشبہ ادارہ سیاست جناب زاہد علی خان کی سرپرستی میں جو خدمت انجام دے رہا ہے سارے ہندوستان میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ محترمہ بشری تبسم و سید عبدالمنان نے ملت فنڈ کے معاونین کیلئے دعاء کی ۔ محمد عبدالجلیل ، محمد محسن خان، صوفیہ خان نے ورثاء کیلئے دعاء کی اور کہا کہ وہ جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے اور اس کام کو اس طرح عام فرمادے کہ کوئی بھی مسلم نعش جلنے نہ پائے آمین ۔ نماز جنازہ میں سید زاہد حسین ، محمد عبداللہ ، سید امیر الدین ، محمد جنید چشتی قادری ، سید زبیر ہاشمی ، محمد مکرم صوفی شاہ ، محمد اکرم چشتی قادری ، عیدی بازار موجود تھے ۔ سید منیرالدین ، فاریحہ نازنین ، فہیم بابا نے زاہد علی خان کیلئے دعاء کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کی حیات اور صحت میں اضافہ فرمائے ۔ آمین ۔