سنگاریڈی میں پولیس عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس، ضلع ایس پی پنکج کا خطاب
سنگا ریڈی 10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی میں ضلع ایس پی پریتوش پنکج آئی پی ایس نے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر اور کورٹ ڈیوٹی افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ ملزمان کو ہر صورت میں سزا ملنی چاہیے، جنہوں نے غلط کام کیا ہے وہ قانون سے بچ نہیں سکتے، جب ملزمان کو عدالت میں سزا ملے گی تب ہی عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضمانتی وارنٹ جو طویل عرصے سے زیر التوا ہیں ان پر عملدرآمد ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانا ناگزیر ہے کہ خاص طور پر این ڈی پی ایس کیسز میں ملزمان کو سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ سائبر کرائمز کے سلسلے میں رکھی گئی رقم متاثرین تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو ان تمام معاملات میں سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جہاں اس ماہ کی 14 تاریخ تک منعقد ہونے والی خصوصی لوک عدالت میں سمجھوتہ ہونے کا امکان ہو انہوں نے کہا کہ کورٹ ڈیوٹی کے افسران محکمہ پولیس اور جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان کا کام کریں اور عدالتی مانیٹرنگ سسٹم میں ضلع کو سب سے آگے رکھیں اس میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی کے سرینواس راؤ، ڈی سی آر بی انسپکٹر رمیش، کورٹ لائزن آفیسر ستیہ نارائنا، ڈی سی آر بی کا عملہ، کورٹ ڈیوٹی افسران اور دیگر موجود تھے۔