ملزم شاہ رخ سیفی کو 11 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا

   

ترواننتا پورم: تیز رفتار پیش رفت کے ایک دن میںکیرالا ٹرین آتشزدگی مقدمہ کے اہم ملزم جس نے تین لوگوں کی جان لے لی تھی، کو جمعہ کے روز پہلے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا ۔ کوزی کوڈ کی عدالت نے جہاں پولیس کی جانچ ٹیم کو 11 دن کیلئے ان کی تحویل میں دیدیا گیا۔ چلتی ٹرین میں ساتھی مسافروں کو آگ لگانے کا الزام، 24 سالہ شاہ رخ سیفی جمعرات کی صبح سے کوزی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج تھا۔ اسے مہاراشٹرا کے رتناگیری سے حراست میں لینے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا کیونکہ اسے چوٹیں آئی تھیں اور اس کے بلیروبن کی سطح زیادہ تھی۔